12

تھائی شہری نے بیوی کی لاش کیساتھ دو دہائیاں گزار دیں

بنکاک(نیوزمارٹ ڈیسک) تھائی لینڈ کے بزرگ شہری نے 21 سال قبل وفات پانے والی اہلیہ کی آخری رسومات ادا کردیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں رہائش پذیر 72 سالہ شخص دو دہائیوں سے اپنی مردہ بیوی کے ساتھ زندگی گزار رہا تھا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بزرگ شخص نے ایک چھوٹے سے کمرے میں بیوی کا جنازہ ایک باکس میں رکھا ہوا تھا اور جنازے سے ایسے گفتگو کرتا تھا جیسے بیوی زندہ ہو۔72 سالہ چرن جنوٹچکل نامی شخص نے ایک این جی او کی مدد سے اپنی اہلیہ کی 30 اپریل 2022 کو تدفین کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں