14

فرش پر جھاڑو اور نمی سے بھرپور صفائی کرنے والا روبوٹ

کیلیفورنیا(نیوزمارٹ ڈیسک)خواتین کے لیے گھر کی جھاڑو اور بالخصوص گیلے کپڑے سے فرش صاف کرنے کی مشقت بھاری ہوتی ہے اور اسی لیے روڈمائی ای وی اے روبوٹ بنایا گیا ہے جو یہ دونوں کام نہایت خوش اسلوبی اور تیزی سے انجام دے سکتا ہے۔اپنا کام مکمل کرنےکے بعد یہ ازخود اپنے چارجنگ خانے میں پہنچ جاتا ہے اور وہاں چارج ہوتا رہتا ہے۔ اب ایپ کی بدولت اس کی ٹائمنگ اور کام کا انتخاب بھی کیا جاسکتا ہے۔ اپنی چھوٹی جسامت کے باوجود یہ بہت قوت سے ہوا کھینچنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو 3200 پی اے قوت تک ہوسکتی ہے۔ اسی بنا پر یہ گرد کے چھوٹے ذرات کو بھی اپنی جانب کھینچ لیتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں