9

سیاحت کا سیزن شروع ، انتظامی مشینری غافل ہوگئی

سکردو (نیوزمارٹ ڈیسک) سول سوسائٹی بلتستان کا ایک اہم اجلاس سکردو میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا ایجنڈا بلتستان میں سیاحت کے سیزن کے شروع ہونے کے باوجود بلتستان کی انتظامیہ، محکمہ پی ڈبلیوڈی سکردو اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی جانب سے دیوسائی روڈ کو تاحال کھولنے میں ناکامی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا. جب بھی بلتستان میں سیاحت کا سیزن شروع ہوتا ہے حکومتی مشینری اپنے فرائض منصبی کو بروقت ادا کرنے میں غافل نظر آتی ہے ضلعی انتظامیہ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے سکردو شہر کچرے کا ڈھیر بنا ہوا ہے۔ اجلاس نے سکردو کے شہری علاقوں میں سڑکوں کی ری کارپٹنگ منصوبہ کا تاحال تکمیل کے مراحل کو طے نہ کرنے پر محکمہ کے ذمہ داران کی شدید مذمت کی. اجلاس نے امسال 01 جون سے پہلے تمام زیر تجویز ترقیاتی پروجیکٹس کا پی سی ون منظور کرنے میں جا بوجھ کر تاخیر کرنے پربھی تشویش کا اظہار کیا گیا. اجلاس نے ضلع انتظامیہ، محکمہ پی ڈبلیوڈی ،ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی جانب سے بالا مسائل کے حل میں عدم دلچسپی کے خلاف مورخہ 15 مئی 2022 بوقت 11:00 بجے دن یادگار شہداءسکردو پر احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں