19

کون جھوٹی خبروں پر زیادہ یقین رکھتے ہیں، تحقیق میں حیرت انگیز انکشاف

فلوریڈا(نیوزمارٹ ڈیسک)خبریں جھوٹی اور سچی دونوں قسم کی ہوتی ہیں لیکن نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ نوجوانوں کے مقابلے میں بوڑھے افراد جھوٹی خبروں پر زیادہ یقین رکھتے ہیں۔آج دنیا ڈیجیٹل ہوکر انسان کے ہاتھ میں آگئی ہے بالخصوص سوشل میڈیا کی مادر پدر آزادی ہر خبر کو بلاتصدیق دنیا بھر میں پھیلانے کا موثر ذریعہ بن چکی ہے چاہے وہ خبر سراسر من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہی کیوں نہ ہو۔بزرگ ہر دور میں زیرک کہلاتے ہیں کیونکہ انہوں نے وہ ایک زندگی گزار چکے ہوتے ہیں اور زمانے کے سرد وگرم دیکھ کر فہم ادراک زیادہ رکھتے ہیں پھر یہ بزرگوں کے حوالے سے یہ بھی مقولہ مشہور ہے کہ “ہم نے یہ بال دھوپ میں سفید نہیں کیے ہیں” جس کا مطلب ہوتا ہے کہ وہ نوجوانوں کے مقابلے میں زیادہ تجربہ کار اور ذہین ہیں لیکن بات کی جائے آج کل ہر طرف معاشرے میں پھیلی جھوٹی خبروں اور اس کے حوالے سے یقین کی تو ایک نئی تحقیق میں دلچسپ انکشاف سامنے آیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں