16

اسمارٹ بریسلٹ:اسکول میں موجود بچے کی گھر بیٹھے نگرانی کریں

ریاض (نیوزمارٹ ڈیسک)سعودی اسکولوں میں طلبہ کینٹین سے کھانے پینے کی اشیاءخریدنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرسکیں گے جبکہ والدین اپنے بچوں کی خریداری کو گھر بیٹھے کنٹرول کرسکیں گے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایجوکیشن ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ کمپنی نے عندیہ دیا ہے کہ وہ جلد اسمارٹ بریسلٹ جاری کرے گی جس کے ذریعے طلبہ کے والدین سکول میں بچوں کے مالی معاملات کو کنٹرول کرسکیں گے۔ایجوکیشن ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ کمپنی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے ماتحت ہولڈنگ کمپنی ہے۔ جس نے یہ سمارٹ بریسلٹ تیار کیا ہے۔ اسمارٹ بریسلٹ کے ذریعے اسکول کینٹین سے25 ریال مالیت تک کی اشیاءخریدی جا سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں