10

گوگل کا اینڈرائیڈ فون میں اہم ایپلی کیشن بلاک کرنے کا فیصلہ

کیلیفورنیا(نیوزمارٹ ڈیسک)گوگل نے اینڈرائیڈ فون میں کال ریکارڈ کرنے والی ایپلی کیشن کو بلاک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گوگل نے آج سے اینڈرائیڈ فونز میں تمام کال ریکارڈنگ ایپس کو بلاک کر رہا ہے جبکہ صارفین پلے اسٹور سے کال ریکارڈر ایپس کو ڈاو¿ن لوڈ بھی نہیں کرسکیں گے۔رپورٹس کے مطابق گوگل کی جانب سے یہ فیصلہ صارفین کی بہتر رازداری کے لیے کیا گیا ہے۔ ڈیولپرز اب ایپلیکیشن پروگرامنگ انٹرفیس (API) تک رسائی حاصل نہیں کر سکیں گے جس نے اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز پرکال ریکارڈنگ سہولت فراہم کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں