12

کیا یہ ایپلیکیشن آپ کا ڈیٹا جمع کر کے روس بھیج رہی ہے؟

لندن(نیوزمارٹ ڈیسک)سائبر سیکیورٹی کمیونٹی میں ڈیجیٹل پروفائل پکچر بنا کر دینے والی ایک ایپلیکیشن کے حوالے سے خوف پھیل گیا ہے۔ذرائع ابلاغ پر روس کے خلاف ایسی خبریں گردش کر رہی ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ ایک نئی اسمارٹ فون ایپلیکیشن، جو صارفین کو مفت ڈیجیٹل اوتار بنا کر دے رہی ہے، چہرے کی پہچان کے معیار کی تصاویر لے کر ماسکو بھیج رہی ہے۔اس ایپلیکیشن کا نام ہے ‘نیو پروفائل پِک’ جس سے متعلق خبروں نے سائبر سیکیورٹی کمیونٹی میں بڑے خدشات پیدا کر دیے ہیں، جب کہ ہزاروں لوگ اس نئی پروفائل تصویر کی ایپلیکیشن سے مفت اوتار بنا کر سرورز پر اپنی تصاویر پہلے ہی اپ لوڈ کر چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں