9

بسمہ معروف سیزن 2022-23 کےلئے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان برقرار

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے بسمہ معروف کو سیزن 2022-23کے لیے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔اس سیزن کے دوران پاکستان کو اے سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ اور آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سمیت 25 میچز کھیلنے ہیں۔ سیزن کا آغاز رواں ماہ سری لنکا کے خلاف کراچی میں شیڈول تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز سے ہوگا۔اس کے بعد قومی خواتین کرکٹ ٹیم بیلفاسٹ آئرلینڈ روانہ ہوجائے گی، بسمہ معروف نے دسمبر 2006 میں 15 سال کی عمر میں بھارت کے خلاف ڈیبیو کیا تھا۔ وہ 5000 سے زائد انٹرنیشنل رنز بنانے والی پاکستان کی واحد خاتون کھلاڑی ہیں۔ انہیں 2016 میں قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم اور 2017 میں قومی ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم کی کپتان مقرر کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں