10

چین کا پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی صلاحیت کو بہتر بنانے کی حمایت کا اعلان

بیجنگ (نیوزمارٹ ڈیسک )چین کے ریاستی کونسلر اوروزیر خارجہ وانگ ای نے پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے ساتھ ورچوئل ملاقات کی ،جس میں وانگ ای نےاس بات پر زور دیا کہ چین، پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی صلاحیت کو بہتر بنانے کی حمایت جاری رکھے گا اور پاکستان کے ساتھ مل کر چین-پاک تعلقات کو متاثر کرنے والی تمام سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے تیار ہے۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق وانگ ای نے کہا کہ پاکستانی حکومت کی ہر ایک سیاسی جماعت ، چین-پاک دوستی کی مثبت شراکت دار اور مضبوط محافظ ہے۔انہوں نے پاکستان میں چینی شہریوں ،اداروں اور منصوبوں کو مزید بہتر انداز میں تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر چین-پاک تعلقات کو متاثر کرنے والی تمام سازشوں کو ناکام بنائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں