7

چینی صدر شی جن پھنگ کی فلپائن کے نو منتخب صدر مارکوس کو مبارکباد

بیجنگ (نیوزمارٹ ڈیسک )چینی صدر شی جن پھنگ نے فلپائن کے نو منتخب صدر فرڈینینڈ رومولڈز مارکوس کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور فلپائن قریبی پڑوسی اور شراکت دار ہیں۔ حالیہ برسوں میں دونوں فریقوں کی مشترکہ کوششوں سے چین اور فلپائن کے تعلقات مسلسل مستحکم اور بہتر ہوئے ہیں ، دوستانہ ہمسائیگی اور مشترکہ ترقی پر قائم رہنے اور دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک تعاون پر مبنی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے خواہش مند ہیں تاکہ دونوں ممالک اوران کے عوام کو فائدہ پہنچے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں