13

ملازم کی بہادری نے موبائل شو روم لٹنے سے بچالیا

کیلیفورنیا(نیوزمارٹ ڈیسک)غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے سیل بیچ میں واقع معروف موبائل کمپنی کے اسٹور کو جان ہتھیلی پر رکھ کر لٹنے سے بچالیا، سوشل میڈیا صارفین نے ملازم کو ہیرو قرار دے دیا ہے۔پولیس کے مطابق ڈکیتی کی یہ واردات دس مئی کو رونما ہوئی جہاں دو مشتبہ افراد اسٹور میں داخل ہوئے اور سیکیورٹی کیبلز کو کاٹ کر مہنگے موبائل فون چرانے کی کوشش کرنے لگے،پولیس کے مطابق، دونوں مشتبہ افراد اسٹور میں داخل ہوئے اور ڈسپلے کے ساتھ منسلک سیکیورٹی کیبلز کاٹ کر اعلیٰ درجے کے موبائل فون چرانے کی کوشش کی، عین اسی وقت اسٹور کے ملازم نے مشتبہ شخص پر دھاوا بول دیا جس کے ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں