15

اسٹریٹ فائٹ نے سوشل میڈیا صارفین کو چکرا دیا

فلوریڈا(نیوزمارٹ ڈیسک)سڑک کے بیچوں بیچ دو ڈرائیوروں کی لڑائی سے پہلے ہاتھ ملانے اور ایم ایم اے طرز کی لڑائی کی طرح پر امن طریقے سے گاڑی چلانے کی وائرل ویڈیو نے صافین کو الجھن میں ڈال دیا۔وائرل ویڈیو میں دو نوجوانوں کو سڑک پر لڑتے دیکھا جاسکتا ہے لیکن حیران کن طور پر لڑائی کے بعد دونوں ایک دوسرے سے ہاتھ ملا کر چلتے بنے،29 سیکنڈ کی یہ ویڈیو ٹویٹر پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور اب تک اسے لاکھوں ویوز حاصل ہوچکے ہیں۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ دو نوجوان لڑکوں کو سڑک کے بیچ میں ایک نامعلوم مقام پر لڑتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔دونوں لڑکوں کو ایک دوسرے کو مکے مارتے اور لات مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے لیکن لڑائی اچانک ختم ہو جاتی ہے اور دیکھنے والوں کو الجھن میں ڈال دیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں