کیلیفورنیا(نیوزمارٹ ڈیسک)سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک مرتبہ پھر صارفین کی جانب سے فالوورز کم ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ایلون مسک کے ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد مائیکرو بلا گنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کئی صارفین کے فالوورز کی تعداد میں کمی بیشی دیکھنے میں آئی ہے، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے بھی اپنی ایک ٹویٹ میں فالورز کی کمی کا شکوہ کیا جس کے بعد دیگر صارفین نے بھی جانے والے فالوورز کی تعداد گنوانا شروع کر دی ہے۔
