14

مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے چیٹ فلٹرز میں اضافہ کردیا

کیلیفورنیا(نیوزمارٹ ڈیسک)پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے چیٹ فلٹرز میں اضافہ کردیا۔ایسے ہی ایک نئے فیچر کو جلد میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ کا حصہ بنایا جارہا ہے جو صارفین کو چیٹس آرگنائز کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔اس فیچر کو فلٹر چیٹس کا نام دیا گیا ہے جو اس سے قبل واٹس ایپ بزنس استعمال کرنے والے صارفین کو دستیاب تھا، مگر اب اسےسب کے لیے متعارف کرانے پر کام کیا جارہا ہے۔ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق میسجنگ ایپ میں فلٹر میسجز کے آپشن کی آزمائش کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں