9

بٹ کوائن کی قیمت 16مہینوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

نیویارک(نیوزمارٹ ڈیسک)کرپٹو مارکیٹ بد ترین مندی کا شکار ہے ،گزشتہ روز مجموعی مارکیٹ کیپیٹل میں 16.83فیصد کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد عالمی کرپٹو مارکیٹ کیپیٹل 1.14ٹریلین ڈالر ہو گیا،گزشتہ چند مہینوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا کوائن لوناگزشتہ ایک ہفتے میں97فیصد کمی کے بعد86ڈالر سے گر کر دو سینٹ تک پہنچ گیا ۔اور کرپٹو مارکیٹ میں اچانک مند ی دیکھی جا رہی ہے۔بٹ کوائن کی قیمت 16مہینوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی اور بٹ کوائن 27ہزار411ڈالر زمیں دستیاب رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں