11

ملک میں پن بجلی کی پیداوار 4500 میگاواٹ سے زائد ہوگئی

اسلام آباد /لاہور(آئی پی ایس) ملک میں پن بجلی کی پیداوار 4500 میگاواٹ سے زائد ہوگئی جبکہ سیکریٹری پاور نے ملک بھر میں بجلی کی کمی کے سبب اپنے گھر سمیت وی آئی پی فیڈرز پر بھی لوڈ شیڈنگ کا حکم دے دیا۔واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈ ا)ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں پن بجلی کی پیداوار 4500 میگاواٹ سے زائد ہوگئی ہے جب کہ تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی ہے۔لیسکو نے لاہور میں ایک سے دو گھنٹےکی لوڈشیڈنگ کاشیڈول جاری کردیا جب کہ دیہی علاقوں میں تین سے چار گھنٹے لوڈشیدنگ شروع کردی گئی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ بجلی کاکوٹہ فوری نہ بڑھا تو لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھےگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں