9

ڈالر نے اگلے پچھلے ریکارڈ توڑ دیئے ،قیمت 193 روپے ہوگئی

کراچی(نیوزمارٹ ڈیسک)ڈالر کا بلندی کی جانب سفر جاری ہے،ڈالر انٹر بینک میں ملکی تاریخ کی بلند ترین قیمت 193 روپے پر آگیا ہے۔ گزشتہ روز روپے کے مقابلے میں انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 1.70 روپے کے اضافے سے 189.90 روپے سے بڑھ کر 191.60 روپے اور قیمت فروخت 1.90 روپے کے اضافے سے 190.10 روپے سے بڑھ کر 192.00 روپے ہو گئی تھی جس کے بعد جمعرات مزید اضافہ دیکھا گیا۔برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 1.50 روپے کی کمی سے 234.00 روپے سے کم ہو کر 232.50 روپے اور قیمت فروخت 50پیسے کی کمی سے 238.00 روپے سے کم ہو کر 237.50 روپے ہو گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں