11

افغانستان:ہوٹلوں میں مرد و خواتین کے ایک ساتھ کھانا کھانے پر پابندی

کابل(نیوزمارٹ ڈیسک)افغانستان کے شہر ہرات کے ہوٹلوں میں طالبان کی جانب سے مرد و خواتین کے ایک ساتھ کھانا کھانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق طالبان اہلکار ریاض اللہ سیرت کا کہنا ہے کہ ہرات میں پارکوں میں مردو خواتین کے ایک ہی وقت میں جانے پر بھی پابندی ہے۔طالبان اہلکار کے مطابق چاہے میاں بیوی ہی کیوں نہ ہوں، یہ اصول سب پر لاگو ہوگا۔واضح رہے کہ افغانستان بھر میں خواتین کے اکیلے سفر کرنے پر پابندی پہلے ہی عائد ہے جبکہ گزشتہ ہفتے طالبان حکام نے خواتین کو عوامی مقامات پر برقعہ پہننے کا حکم بھی دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں