11

عرب ممالک صہیونی جابر ریاست سے خوفزدہ نہیں ،آیت اللہ علی خامنہ ای

تہران(نیوزمارٹ ڈیسک) ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ آج صہیونی کی صورتحال ایسی نہیں ہے جو عرب ممالک اس سے خوفزدہ رہیں۔ان خیالات کا اظہار ایرانی سپریم لیڈر ” حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ایران کے دورے پر آئے ہوئے قطری امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ ایک ملاقات میں کیا۔شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے اسی طرح مذاکرات کو شام، عراق اور یمن سمیت خطے کے ممالک کے مسائل کی راہ حل بتایا اور ایران اور قطر کے اقتصادی تعلقات کے بارے میں کہا کہ دونوں ملکوں کی اقتصادی کمیٹیاں سرگرم ہو چکی ہیں اور ہمیں امید ہے کہ اگلے سال تک معاشی تعاون میں قابل توجہ حد تک اضافہ ہو جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں