12

امریکی صدر جوبائیڈن کا مشرقی ایشیائی ممالک کے سربراہان کا خیر مقدم

واشنگٹن(نیوزمارٹ ڈیسک)امریکی صدر جوبائیڈن نے چین کے خلاف متحدہ محاذ بنانے کی تیاری شروع کردی ہے جن میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک شامل ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے وائٹ ہاﺅس میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے سربراہان کا خیر مقدم کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں دو روزہ اجلاس میں جنوبی مشرقی ایشیائی ممالک کے سربراہان مختلف موضوعات پر بات چیت کریں گے۔اجلاس میں تجارت، بحری سیکیورٹی اور موسمیاتی تبدیلیوں سمیت انسانی حقوق سے متعلق معاملات زیر غور آئیں گے ۔علاوہ ازیں امریکی صدر 20 سے 24 مئی کے دوران جاپان اور جنوبی کوریا کا دورہ کریں گے جبکہ دورے کے حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں تاہم امریکی صدر اس دوران بھارت، آسٹریلیا اور جاپان کے سربراہان سے بھی ملاقات کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں