12

کسی بھی قسم کی غیر ملکی مداخلت خطے کی سلامتی کے لیے نقصان دہ ہوگی، ابراہیم رئیسی

تہران(نیوزمارٹ ڈیسک)ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی بیرونی مداخلت خطے کی سلامتی کے لیے نقصان دہ ہو گی۔یہ بات سید ابراہیم رئیسی نے ایران کے دورے پر آئے ہوئے قطری امیر تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ امیر قطر کے ساتھ ہونے والی گفتگو میں ایران اور قطر کے درمیان سیاسی، اقتصادی، تجارتی، ثقافتی، سیاحت اور توانائی تعلقات کی توسیع کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ سرمایہ کاری کی ترقی پر زوردیا گیا۔ اور ہمارے خیال ہے کہ بات چیت ہی اس مسئلے کا حل ہے۔تمیم بن حمد آل ثانی نے میں شیریں ابوعاقلہ کے اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہوں، ان جرائم کے مرتکب افراد کو سزا ملنی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں