9

ہنزہ علی آباد میں پانی کی قلت اور بحران، خواتین بچے پانی کو ترس گئے

ہنزہ (نیوزمارٹ ڈیسک )ہنزہ علی آباد میں پانی کی قلت اور بحران خواتین بچے پانی کی بوند بوند کو ترس رہیں ہیں ششپر گلیشر سے پانی کا بہاﺅ بڑھ جانے کی وجہ سے پانی مسیر نہیں حسن آباد کے سنگم پر واقعہ گھڑی ساز موڈ کے مکینوں کو پانی میسر نہیںعلی آباد سنٹر میں انتظامیہ نے پانی ٹینکروں کے زریعے دے رہی ہے لیکن اس محلے کو پانی فراہم نہی کی جا رہی ہے گھڑی ساز محلے کے خواتین نے پانی کے برتنوں کو روڈ پر رکھ کر احتجاج کیا اور میڈیا سے گفتگو کی ان کا کہنا تھا کہ پانی کی قلت کی وجہ سے ہم بری طرح متاثر ہیں انھوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی کہ ہمیں بھی پانی دی جائے ہمارے چھوٹے چھوٹے بچے پانی کی بوند بوند کو ترس رہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں