11

صحافی کوعوامٕ،حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے،سیکر یٹری اطلاعات

گلگت( نیوزمارٹ ڈیسک)صحافت معاشرے کا بنیادی ستون اور عوامی امنگوں کا ترجمان ہوتا ہے صحافی کو عوام اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے گلگت بلتستان کے صحافی مشکل حالات میں بھی اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں جو احسن و قابل تعریف ہے ان خیالات کا اظہار سیکرٹری اطلاعات گلگت بلتستان مومن جان نے روزنامہ پناہ سے ایک خصوصی گفتگو میں کی .ان کا کہنا تھا کہ محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان کے سینکڑوں صحافیوں کی معاشی نظام کو بہترکرنے کرنے کی کوشش سمیت اخبارات کو اشتہارات کی منصفانہ تقسیم کے زریعے ہر اخبار کو اپنا کوٹہ دے رہی ہے گلگت بلتستان میں امن کی بحالی میں یہاں کے صحافیوں کا کردار مثبت رہا ہے اور انہی کی وجہ سے ہی یہاں سیاحت دن بہ دن ترقی کا سفر طے کرہی ہے مثبت صحافت اور عوام دوست اقدامات اپنائیں تو وہ دن دور نہیں جب گلگت بلتستان سویٹزرلینڈ سے سیاحت میں آگے جائے اور یہاں کی عوام خوشحال ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں