12

عمرانی طرز عمل گلگت بلتستان میں داخل ہونے نہیں دیں گے ، متحدہ اپوزیشن

گلگت (نیوزمارٹ ڈیسک )متحدہ اپوزیشن گلگت بلتستان کا ایک اہم اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔جس میں گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال,امن و امان,تعمیروترقی اور تمام بنیادی عوامی مسائل پر تفصیلی غورو خوص کیا گیا,اجلاس میں تمام تمام متحدہ سیاسی جماعتوں نے گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے مل کر چلنے پر اتفاق کیا اور گلگت بلتستان کے عوام کے تمام بنیادی مسائل کی نشاندہی اور حل کیلئے روڈ میپ اور متفقہ ایجنڈا ترتیب دینے کیلئے متحدہ اپوزیشن کی 5 رکنی پارلیمانی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس عمل کی مذمت کی گئی۔اجلاس میں میں ریاستی اداروں کے ساتھ ٹکراو¿انتشار اور عدم برداشت و تقسیم کی سیاست کو پروان چڑھاکر ملک کو کمزور کرنے کی روش کی شدید مذمت کی گئی اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ گلگت بلتستان میں عمران نیازی کی طرز سیاست کے اس مکروہ عمل کو گلگت بلتستان میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔اجلاس میں متحدہ اپوزیشن نے موجودہ مسلط شدہ نااہل حکومت سے فوری چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے آئینی و قانونی عوامل کو بروئے کار لاکر گلگت بلتستان کے عوام کو بھی اس نااہل ٹولے سے نجات دلانے کا اعادہ کیا گیا۔متحدہ اپوزیشن گلگت بلتستان کی جانب سے وفاقی حکومت کے خلاف کامیاب عدم اعتماد کی تحریک کے عمل کو سراہا گیا اور قومی قیادت کو اس عمل پر خراج تحسین کیا گیا۔متحدہ اپوزیشن نے موجودہ مسلط شدہ صوبائی حکومت (ون مین شو) حکومت کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں