11

میسی نے پیسہ کمانے میں سب کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا

واشنگٹن (نیوزمارٹ ڈیسک )میسی نے پیسہ کمانے میں سب کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا، فٹبال سپر اسٹار نے ایک سال میں 130 ملین ڈالرز یعنی 24 ارب روپے کمائی کی۔فوربز کے مطابق، گراونڈ میں مایوس کن سال کے باوجود، پیرس سینٹ جرمین کے سٹار لیونل میسی گزشتہ 12 مہینوں میں دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ایتھلیٹ تھے۔میسی کی ایک سال میں آن اور آف فیلڈ سالانہ 130 ملین ڈالر کی آمدنی رہی،جب ارجنٹائن کھلاڑی فوربز کی فہرست میں سرفہرست ہیں، لیونل میسی نے 2019 میں بھی سب سے زیادہ قیمتی کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا تھا۔فوربز کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں کوئی بھی خاتون کھلاڑی کا نام نہیں آیا، امیر ترین کھلاڑی کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں تمام کھلاڑی مرد ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں