13

ڈپٹی کمشنر شگر کی آخری دور افتادہ گاﺅں ارندو باشہ میں کھلی کچہری کا انعقاد

شگر(نیوزمارٹ ڈیسک) ڈپٹی کمشنر شگر کیپٹن ریٹائرڈ شہریار شیرازی نے شگر کے سرکاری دفاتر کے سربراہان کی کثیر تعداد کے ہمراہ شگر کے انتہائی دورافتادہ گاﺅں ارندو باشہ کا دورہ کیا اور وہاں کھلی کچہری کا انعقاد بھی کیا ارندو کے سرکردگان اور عوام نے ڈی سی شگر اور کھلی کچہری میں شریک تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس کا شکریہ ادا کیا اور خوشی کا اظہار کیا دوران کھلی کچہری عمائدین ارندو نے اپنے چیدہ چیدہ مسائل سے افسران کو آگاہ کیا جس میں بیسل ارندو آر سی سی برج کی سائڈ سلیکشن، مڈل سکول ارندو کے لیے سائٹ سلکشن، جس پر ارندو کے عوام اور عمائدین نے اطمنان کا اظہار کیا۔ ڈی سی شگر نے کہا کہ ہمیں اتنی دور آکر آپ کے مسائل سننے اور ان مسائل کو حل کرنے پر انتہائی خوشی محسوس ہو رہی ہے لہذا دوبارہ بہت جلد دورہ کروں گا اور یہ سلسلہ مزید جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں