14

کام کا بوجھ شاہین شاہ آفریدی کی پرواز پر اثر انداز ہونے لگا

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک )کام کا بوجھ شاہین شاہ آفریدی کی پرواز پر اثرانداز ہونے لگا،انگلش کاو¿نٹی مڈل سیکس نے پیسر پر کام کا بوجھ کم کرنے کیلیے آرام کی غرض سے وطن واپس بھجوانے کی درخواست قبول کرلی،دیگر پاکستانی کرکٹرز کو ویسٹ انڈیز سے ہوم ون ڈے سیریز کیلیے منتخب ہونے پر ہی انگلینڈ سے طلب جائے گا۔آئندہ ہفتے اسکواڈ کا اعلان ہونے پر کھلاڑی انگلینڈ سے رخت سفر باندھیں گے،تربیتی کیمپ بھی مختصر ہوگا، لیکن اگر سیاسی حالات خراب ہوئے تو انھیں کسی دوسرے شہر بھی منتقل کیا جاسکتا ہے۔اسکواڈ کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے،جولائی میں دورئہ سری لنکا سے ون ڈے میچز ڈراپ کردیے گئے ہیں،میزبان ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال بھی ابتر ہوتی جارہی ہے،اگر شیڈول طے پاگیا تو اندازہ ہوسکے گا کہ قومی ٹیم کیلیے منتخب کرکٹرز کس مرحلے پر ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کا حصہ بن سکیں گے،ایونٹ کے میچز 25مئی سے 16جولائی تک ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں