6

مہیش بابو کے بیان کے بعد شاہ رخ خان کا پرانا انٹرویو وائرل

ممبئی (نیوزمارٹ ڈیسک )تیلگو فلم انڈسٹری کے نامور اداکار مہیش بابو کے متنازع بیان کے بعد مداحوں کی جانب سے مہیش بابو اور بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا موازنہ کیا جا رہا ہے۔متعدد بلاک بسٹر تیلگو فلموں کے ہیرو مہیش بابو نے گزشتہ دنوں تیلگو انڈسٹری کو بالی ووڈ پر اہمیت دیتے ہوئے کہا تھا کہ میرا بالی ووڈ انڈسٹری میں کام کرنے کا کوئی اراداہ نہیں ہے، مجھے اور میرے اخراجات کو برداشت کرنا بالی ووڈ انڈسٹری کے بس کی بات نہیں ہے۔مہیش بابو کے اس بیان کے بعد شاہ رخ خان کا برسوں قبل دیا گیا انٹرویو شیئر کیا جا رہا ہے۔ میں اتنا لمبا بھی نہیں ہوں۔شاہ رخ خان کا اس انٹرویو میں کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہالی ووڈ میں میری کوئی جگہ نہیں ہے، کیونکہ میں اتنا باصلاحیت نہیں ہوں، میں ہندوستان ہی میں کام جاری رکھنا چاہوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں