15

پریانکا چوپڑا کانرسز کے عالمی دن پر نانی کو خراج تحسین

ممبئی (نیوزمارٹ ڈیسک )عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے نرسز کے عالمی دن پر اپنی نانی ماں کی یادگار تصویر شیئر کردی ہے۔پریانکاچوپڑا نے اپنی انسٹا اسٹوری پر نرسز کے عالمی دن کے موقع پر نرسز کی انسانیت کے لیےخدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان کی نانی ماں بھی پیشے سے ایک نرس تھیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ مجھے آپ کی نرسز کے بارے میں وہ کہانیاں سن کر اچھا لگے گا جوکہ کسی نہ کسی طرح آپ کی زندگی پر اثر انداز ہوئی ہوں۔اداکارہ نے اپنے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ آئیے ان کی کہانیاں سنائیں اور ان کی حوصلہ افزائی کریں!۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں