10

فلم بھول بھلیاں2میں دنانیر مبین کا مشہور ڈائیلاگ کاپی

ممبئی (نیوزمارٹ ڈیسک )بالی ووڈ کی نئی فلم بھول بھلیاں2 کے اسکرپٹ میں 5 سیکنڈ کی ویڈیو سے وائرل میم بننے والی دنا نیر مبین کے مشہور ڈائیلاگ کو بھی شامل کرلیا ہے۔سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر نئی آنے والی فلم بھول بھولیاں2 کے ایک سین کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، اس میں اداکار کارتک آریان کو دنانیر مبین کا مشہور ڈائیلاگ ’پاوری ہورہی ہے ‘بولتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ عجیب بات یہ ہے کہ انڈینز، پاکستانیوں کو کاپی کرکے پاکستانیوں سے زیادہ مشہور ہوجاتے ہیں، چاہے ڈائیلاگ ہوں یا گانے ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں