10

عائزہ خان کا نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا کی زینت بن گیا

کراچی (نیوزمارٹ ڈیسک )پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان کا نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنے شوٹ کی چند تصاویر پوسٹ کی کیں جن میں اداکارہ کو مختلف لباس میں زیب میں دیکھا جاسکتا ہے۔عائزہ خان کی تصاویر پر مداحوں نے تعریفوں کے پل باندھ دیے ۔اس سے قبل اداکارہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تصویر پوسٹ کی گئی تھی ۔شئیر کی گئی تصویر میں اداکارہ پیلے رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کی ہوئی تھیں جس میں وہ بے حد حسین لگ رہی تھیں۔واضح رہے اداکارہ عائزہ خان سوشل میڈیا انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں اور مداحوں کے ساتھ اپنی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں