8

سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواست مسترد کردی

کراچی(نیوزمارٹ ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی صوبے بھر میں اعلان کردہ بلدیاتی انتخابات کے شیڈول پر حکم امتناعی کی درخواست کو مسترد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں عدالت عالیہ نے انتخابی شیڈول سے متعلق نوٹیفکیشن معطل کرنے کی تحریک انصاف اور جی ڈی اے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے حکومت سندھ اور الیکشن کمیشن کو آئندہ سماعت پر ہر صورت جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جن محکموں کے قوانین میں ترمیم کا حکم دیا گیا تھا وہ بلدیاتی انتخابات کے بعد بھی ہوسکتی ہیں۔ جی ڈی اے کے وکیل نے موقف دیا کہ بلدیاتی انتخابات اگر ہوگئے تو کس قانون کے تحت ہوں گے؟عدالت نے تحریری جواب جمع نہ کرانے پر صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ نوٹس کی کاپی تاخیر سے ملی اس لیے جواب تیار نہیں ہوسکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں