10

ہمیں فروغ نسیم نے سب سے زیادہ خراب کیا،شیریں مزاری

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ہمیں فروغ نسیم نے سب سے زیادہ خراب کیا، رانا ثنا اللہ کی ہمیں دھمکی دینے کی جرات کیسی ہوئی ؟، رانا ثناءاللہ کے پیچھے جو چھپی ہوئی قوت ہے وہ بھی ان کے پیچھے نہیں رہے گی،اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیریں مزاری نے ایک بار پھر مبینہ مراسلے کا تذکرہ کیا اور کہا کہ خط کی پہلی لائن ہی یہ تھی کہ اگرعمران خان اقتدار میں رہے تو امریکا اور یورپی ممالک پاکستان کو تنہا کردیں گے، سائفر میں کہا گیا کہ عمران خان نے روس کا دورہ خود کیا ایسا نہیں تھا، سب کے اتفاق رائے کے بعد عمران خان روس گئے، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کس نے امریکا کو کہا کہ عمران خان خود روس گئے۔ رانا ثنااللہ کی جرات کیسے ہوئی دھمکی دینے کی؟ رانا ثناکے پیچھے جو چھپی ہوئی قوت ہے وہ بھی ان کے پیچھے نہیں رہے گی، ہم دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں، رانا ثنا اللہ پہلے خود قانون سمجھ لیں، رانا ثنا پاگل شخص ہیں،اس قاتل نے دھمکیاں دینے کی ہمت کیسے کی۔ایک سال کے جواب میں شیریں مزاری نے اپنی حکومت کے دور میں وزیر قانون کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ہمیں فروغ نسیم نے سب سے زیادہ خراب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں