9

اسلام آباد ایئرپورٹ :جدہ جانے والے مسافر سے منشیات برآمد

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)اسلام آباد ایئرپورٹ سے جدہ جانے والے مسافر سے منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹس سیکورٹی فورس کی جانب سے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کی گی جس کے نتیجے میں اے ایس ایف کے عملے نے جدہ جانے والے مسافر سے 1.034 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی ہے۔ ترجمان اے ایس ایف کا کہنا ہے کہ مسافر احسان اللہ نے ہیروئن بیگ کی تہہ کے اندر کپڑے میں جیب کی طرح سلے 13 چھوٹے پیکٹوں میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔ترجمان اے این ایف نے کہا کہ ملزم عاصم پرواز نمبر جی ایف 771 کے ذریعے بحرین کے لیے روانہ ہو رہا تھا جبکہ ملزم پھالیہ روڑ نجی پٹرول پمپ پر ٹائر پنچر لگانے کا کام کرتا تھا۔ترجمان اے این ایف نے مزید بتایا کہ ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات جاری کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں