6

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی کراچی میں دھماکے کی شدید مذمت

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے کراچی میں دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اور ان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔جبکہ سی ٹی ڈی کی ٹیم بھی دھماکے کی تحقیقات کے لیے جائے وقوعہ پرموجود تھی۔دھماکے سے کئی گاڑیاں اورموٹرسائیکلیں تباہ جب کہ متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اورزخمیوں کوابتدائی طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں