9

انسانیت دشمنوں کو چھپنے نہیں دینگے،دہشت گردی کا ہرصورت خاتمہ کرینگے،وزیر اعلی سندھ

کراچی(نیوزمارٹ ڈیسک) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ،ہم انسانیت دشمنوں کو چھپنے نہیں دینگے،دہشت گردی کا ہرصورت خاتمہ کیا جائے گا ۔وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ گزشتہ روز صدر دھماکے میں ایک شخص شہید اور 9 افراد زخمی ہوئے۔ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور ہم نے کراچی میں تلخ حالات دیکھے ہیں۔ وہ انسان نہیں جو اساتذہ اور نوجوانوں کو قتل کرے اس کا کیا ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردوں کو چھپنے نہیں دیں گے۔وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ کسی ملک کی صنعتی اور تجارتی ترقی کو ظاہر کرنے میں چیمبرز کا کردار بلاشبہ بہت اہم ہے اور کے سی سی آئی نے اپنا کردار بہت متحرک اور موثر طریقے سے ادا کیا ہے۔ چیئرمین زبیر موتی والا، صدر محمد ادریس سمیت دیگر اراکین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں