7

متحدہ کو بلدیات سمیت 4 وزارتیں دینے کا فیصلہ

کراچی(نیوزمارٹ ڈیسک) پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دے دی اور اس حوالے سے معاملات بھی حتمی مر حلے میں داخل ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کو سندھ میں چار وزارتیں دی جائیں گے جن کے لیے ایم کیو ایم نے خواجہ اظہار الحسن، محمد حسین، جاوید حنیف اور کنور نوید جمیل کے ناموں کو حتمی شکل دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو دی جانے والی وزارتوں میں بلدیات، پلاننگ اینڈ ڈیولمپنٹ، باہمی امور اور امور نوجوان جس میں کھیل اور ثقافت کے شعبے بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم جلد طے شدہ معاہدے پر بلاول بھٹو اور آصف زرداری سے ملاقات کرے گی جب کہ معاہدے پر عملدرآمد اور قانون سازی کے حوالے سے دونوں جماعتوں کے اراکین کا روزانہ کی بنیاد پر ملاقات کرنے اور مشاورت کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں