10

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان انتقال کرگئے

ابو ظہبی(نیوزمارٹ ڈیسک ) متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران 73 سالہ شیخ خلیفہ بن زاید النہیان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔اماراتی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت صدارتی امور نے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات، عرب اور اسلامی قوم اور دنیا کے عوام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔شیخ خلیفہ بن زاید النہیان اپنے والد شیخ زاید بن سلطان النہیان کے انتقال کے بعد 3 نومبر 2004 سے متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں