10

الشیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کے انتقال کی خبرسن کر انتہائی دکھ اور صدمہ ہوا ،شاہ سلمان بن عبدالعزیز

ریاض(آئی پی ایس)خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ان کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے متحدہ عرب امارات کی حکومت، آل نہیان خاندان اور برادر اماراتی عوام اور عرب اور اسلامی ممالک سے امارات کے صدر الشیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان کی وفات پر گہری تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔صدارتی امور کی وزارت نے شیخ خلیفیہ کے انتقال پر ملک بھر میں 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ سوگ کا سلسلہ جمعہ کے روز سے شروع ہو گا۔دبئی میڈیا دفتر کے ایک وضاحتی بیان میں بتایا گیا ہے کہ نجی اور سرکاری شعبوں میں تین دن کے لیے ہر قسم کا کام بند رہے گا۔ اس فیصلے کا اطلاق جمعہ کے روز سے ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں