ریاض(آئی پی ایس)الحدیدہ بندرگاہ پر سعودی زکو، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے 29,000 کیپٹاگون گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دی، جو بندرگاہ کے ذریعے مملکت میں لائی جانے والی خصوصی گاڑی میں چھپائی گئی تھیں۔ ممنوعہ سامان پکڑنے کا عمل مکمل کرنے کے بعد جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول کے ساتھ کے تعاون سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی گئی اور ایک مشتبہ اسمگلر کو گرفتار کیا گیا ہے۔
