10

قابض دشمن کو فلسطینی مزاحمت کے ہاتھوں پسپائی کا سامنا ہے،حماس

غزہ (نیوزمارٹ ڈیسک)اسلامی تحریک مزاحمت (حماس)کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے جمعہ کی صبح شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسپیشل یونٹ فوج کے ایک افسر کو ہلاک کرنے کے اعلان کو فلسطینی مزاحمت کے ہاتھوں اپنی ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔اسرائیلی فوجی سنسر نے خصوصی یونٹ “یمام” میں کام کرنے والے اہلکار کے زخمی ہونے کی خبر شائع کرنے کی اجازت دی تھی۔اسرائیلی چینل سیون نے کہا کہ ایک فوجی ہیلی کاپٹر پر زخمی کو اسپتال پہنچایا گیا۔دریں اثنا یدیعوت احرونوت نے اخبار نے وقت رپورٹ دی کہ فوجی کی حالت “خطرناک ہے مگر اس کی صحت کی بہتری کے امکانات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں