10

حسن آباد سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مددکی جائیگی، وزیر تعمیرات

گلگت (نیوزمارٹ ڈیسک) وزیر تعمیرات عامہ گلگت بلتستان وزیر محمد سلیم سئنیر وزیر کرنل (ر) عبیداللہ بیگ کےہمراہ حسن آباد ہنزہ میں سیلاب سے متاثر ہونے والے متاثرین سے ملاقات۔اس موقع پر وزیر تعمیرات عامہ وزیر محمد سلیم نے متاثرین کو یقین دلایا کہ گلگت بلتستان حکومت کے ذمہ داران متاثرین کے ساتھ ہر ممکن تعاون کر رہے ہیں اور مزید کرتے رہیں گے۔ وزیر تعمیرات نے متاثرین کو بتایا کہ محکمہ تعمیرات نے دو ھزار فٹ لمبائی پر مشتمل واٹر سپلائی اور واٹر چینل پر تقریب 80 فیصد کام مکمل کر چکا ہے اور باقی ماندہ کام انشائ اللہ جلد مکمل ھونگا،شایار پل پر 16 فٹ اونچے اور چالیس فٹ چوڑا ریٹینشن وال تعمیر آج مکمل ہورہا ہے آبپاشی کیلئے بنائے گئے چینل اور پائپ لائن کا کام 25 فی صد مکمل ہوچکا ھے 22 مئی تک مکمل بحال ھوجائے۔پانی کی بحالی کیلئے 800 میٹر اپروچ روڈ کا کام آج مکمل ہوچکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں