14

ڈپٹی کمشنر نذ ید احمد کا نگر 1 کا دورہ ، علاقے میں ترقیاتی سکیموں کا جائزہ

نگر (نیوزمارٹ ڈیسک )ڈپٹی کمشنر نگر زید احمد, ایکس ای این محکمہ تعمیرات عامہ محمدعیسیٰ اور اسسٹنٹ کمشنر نگر عارف حسین نے نگر 1 کا دورہ کیا، علاقے میں جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔ جس میں SAS ویلی روڈ کی موقع پر مختلف جگہوں پر پیمائش کی گئی جبکہ نگر خاص روڈ میں جاری میٹلنگ کا جائزہ لیا گیا، اور موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ روڈ کے کام میں کسی بھی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائےگا۔ اس کے بعد نگر خاص اور ہوپر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ مختلف جگہوں پر روڈ کی خستہ حالی وٹوٹ پھوٹ کا نوٹس لیتے ہوئے , XEN B& R کو موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ فورا اس پر کام شروع کردے۔ تاکہ عوام الناس کو کسی بھی قسم کی تکلیف نہ اٹھانا پڑے۔ عمائدین ہوپر نے علاقہ میں درپیش مختلف مسائل کی نشاندہی کی، جسے ڈپٹی کمشنر نگر زید نے حل کرنے کی یقین دہانی کروادی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں