10

پیپلز پارٹی بلتستان ڈویژن کا ضلع شگر کے ماندہ عہدیداروں کا اعلان

شگر (نیوزمارٹ ڈیسک) پیپلز پارٹی بلتستان ڈویڑن نے ضلع شگر کے ماندہ عہدیداروں کا اعلان کردیا 6نائب صدور سمیت 13 عہدیداروں کو زمہ داریاں تفویض کردی تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی شگر کی ضلعی کابینہ نامکمل تھی اور صرف صدر نائب صدر اور جنرل سیکرٹری کے ناموں کا اعلان ہوا تھا اب بلتستان ڈویڑن کے صدر نے شگر کے صدر کی سفارش پر 6 نائب صدور سمیت دیگر عہدیداروں کا اعلان کردیا ہے بلتستان ڈویڑن کے صدر اور جنرل سیکریٹری کے دستخط سے جاری کردہ نوٹفیکیشن کے مطابق نائب صدور میں سید احمد رضوی۔سید مصطفی عارف غلام محمد عبدالقیوم سخاوت حسین اور اقبال منگو شامل ہیں جبکہ جواہر ایڈوکیٹ ڈپٹی جنرل سیکرٹری فدا محمد سیکرٹری فنانس خادم حسین ڈپٹی سیکرٹری فناس زاہد رانا آفس سیکرٹری جبکہ غلام مہدی کو ڈپٹی آفس سیکرٹری بنا دئیے ہیں اس طرح ڈسٹرکٹ کابینہ مکمل ہوگئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں