14

ڈپٹی کمشنردیامر کا بابوسر روڈ اور شاہراہ قراقرم پر ایمرجنسی سروسس فراہمی پر اجلاس

چلاس:(نیوزمارٹ ڈیسک) ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد نے بابوسر روڈ اور شاہراہ قراقرم پر ایمرجنسی سروسس کی فراہمی اور بہتری کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ڈی ایچ او دیامر ریاض رائیس ,ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی نادر خان اور انچارج ریسکیو 1122نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر دیامر نے محکمہ صحت ,پی پی ایچ آئی اور ریسکیو 1122 کو احکامات جاری کیئے کہ وہ بابوسر ٹاپ,تھک پریکا سول ڈسپنسری اور گونر فارم میں ایمبولنس,ڈاکٹر اور صحت کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں اور 24گھنٹے پرامیڈیکل سٹاف اور ادویات کی دستیابی یقینی بناکر عوام,مسافروں اور سیاحوں کو ریلیف پہنچایا جائے۔ تاکہ کسی بھی قسم کے ممکنہ حادثات کی صورت میں بروقت اطلاع ہوسکے۔ ڈپٹی کمشنر دیامر نے محکمہ صحت اور ریسکیو 1122 کو بابوسر ٹاپ پر ہائی الٹچوڈ ڈیزیزز کے تمام طبعی سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں