8

گلگت بلتستان کو صوبہ بناکے محرومیوں کو دور کیا جا ئیگا، قمرالزماں کائرہ

گلگت(نیوزمارٹ ڈیسک)وزیراعظم کے مشیرِ امورِ کشمیر و گلگت بلتستان قمرالزماں کائرہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو صوبہ بناکے یہاں کی محرومیوں کو دور کیا جائے گا اور عبوری آئینی صوبہ بنانا پیپلزپارٹی کے منشور کا حصہ ہے اس پر عملدرآمد کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں گے۔ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے لئے عمرانی حکومت کا خاتمہ لازم ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے ان کا کہنا تھا کہ فیڈرل پی ایس ڈی پی کے تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔تاکہ عوام مطمئن ہوں. اس موقع پر قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی و صوبائی صدر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ اور سابق وزیر اعلیٰ مہدی شاہ سمیت پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی بھی ہمراہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں