5

عالمی سطح پرمعاشی شرح نمو سست روی کا شکار، آئی ایم ایف

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)سپلائی چین، افراط زر میں اضافہ، بڑھتے قرضوں اور غیریقینی صورتحال سے عالمی سطح پر معاشی شرح نمو سست روی کا شکار ہے۔ اپنے ایک بیان میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے کہا ہے کہ عالمی وبا کے بعد دنیا بھر میں اقتصادی بحالی کے حوالے سے مختلف مسائل درپیش ہیں جن میں سپلائی چین، افراط زر اور قرضوں میں اضافہ سمیت مسلسل غیریقینی کی صورتحال شامل ہیں۔عالمی برادری کو بعض طویل المدتی اور بعض کم عرصہ کی مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے عالمی اقتصادی شرح نمو سست روی کا شکار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں