16

عمران نیازی ریاست کےلئے خطرہ بن چکا ، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نیازی ریاست پاکستان کےلیے خطرہ بن چکا ہے۔ایک بیان میں رانا ثنا اللہ نے استفسار کیا کہ عمران خان نیازی مذموم حرکت سے مذہبی اقلیتوں کو کیا پیغام دینا چاہتا ہے؟انہوں نے کہا کہ ریاست ہر صورت اپنی اقلیتوں کا تحفظ کرے گی، مسیحی برادری کے فیصلے کو ریاستی تحفظ دینا قانونی ذمہ داری ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ خبردار کرتا ہوں کہ نقض امن پیدا کرنے پر قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں