13

گلگت شہر کے مختلف موضع جات کے کیسز کا جائزہ کیا گیا

گلگت (نیوزمارٹ ڈیسک) ڈپٹی کمشنر، کلکٹر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس گلگت شہر کے مختلف موضع جات کے ریونیومعاملات کو بہتر بنانے کے حوالے سے منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر گلگت،نائب تحصیلدار گلگت، ڈی کے ڈی سی آفس گلگت، علاقہ مجسٹریٹس اور دیگر آفیسران ے شرکت کی۔ اجلاس سے کلکٹر گلگت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب ڈویڑن گلگت کے ریونیو معاملات کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائینگے۔ درستگی ریکارڈ اور دیگر زمینوں کے متعلق جنتے بھی کیسز کی رپورٹس ہیں ان تمام رپورٹس کو کلکٹر کورٹ میں پیش کریں تاکہ سماعت کے دوران ان تمام کیسزکے فیصلے جاری کئے جائینگے۔ کلکٹر گلگت نے درستگی ریکارڈ کے حوالے سے تمام رپورٹ کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور موقع پر ریکارڈ مال کا معائنہ کیا۔کلکٹر گلگت نے کہا کہ اس طرح سے لینڈ مافیا کا گھیرا تنگ کیا جائیگا اور عوام الناس کے ریکارڈ مال کو محفوظ بنانے کے لئے بحیثیت کلکٹر میری اولین ذمہ داری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں