16

وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں کے اشتہارات شائع کرنے کی درخواست خارج

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں کے اشتہارات شائع کرنے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے سات صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیاہے، فیصلے میں کہا گیاہے کہ عدالت نے بڑی احتیاط سے اخبارات میں چھپے اشتہار کا جائزہ لیا،اشتہار وزیراعظم کی تشہیر نہیں بلکہ پاک ترک خصوصی تعلقات سے متعلق ہے، اخباری اشتہار میں ترک صدر کی تصویر بھی لگائی گئی ہے،اشتہار میں ایسا کوئی مواد نہیں جسے وزیراعظم کی ذاتی تشہیر قرار دیا جا سکے،عدالت بھی بصورت دیگر پاکستان ترکی تعلقات کے اشتہار کومتنازع نہیں بنائے گی۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عوامی پیسوں سے وزیر اعظم یا کسی بھی سرکاری افسر کا تصاویر لگانے والے اشتہارات کا پیسہ ان سے وصول کیا جائے درخواست میں وزیراعظم شہباز شریف، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری اطلاعات، پی آئی او کو فریق بنایا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں